جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے: احسن اقبال

احسن

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے 2018 میں 1000 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، 2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، سیلاب و دیگر معاشی چیلنجز کے دوران اعدادوشمار کو اہداف سے نہیں جوڑا جاسکتا، تاریخ میں اتنا بڑا کنزیومر بیسڈ تجارتی خسارہ کسی حکومت کو نہیں ملا، 31 ارب ڈالر کا کلائمٹ ڈیزاسٹر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتا ہے : اسحاق ڈار

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 80 ارب روپے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے رکھے جارہے ہیں، اکنامک سروے لوگوں تک معلومات پہنچائیں تو ان چیزوں کو مد نظر رکھیں، گزشتہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو نشانہ بنایا، ہم نے 2 سالوں میں ہائیر ایجوکیشن بجٹ کو 60 ارب پر پہنچایا، ایجوکیشن کا تعلق ہمارے مستقبل اور براہ راست نوجوانوں سے ہے، 80 ارب روپے کے ایسے فیصلے ہیں جن کا تعلق براہ راست نوجوانوں کیلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 میں 1000 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، سابق حکومت میں اسے 550 ارب روپے پر لایا گیا، اب کی بار ہم نے دوبارہ 1150 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی دیا، ہمیں 50 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ملا، ماحولیاتی تبدیلی کا بھی سامنا کرنا پڑا، ان وجوہات کی بنا پر معاشی اہداف حاصل نہیں ہوئے، ہم نے ایچ ای سی کیلئے 60 ارب کا ریکارڈ بجٹ دیا۔

متعلقہ خبریں