جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قدامت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم

اسلام آباد : نگراں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قدامت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،علامہ اقبال اور قائد کے وژن پر عمل کرکے ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکابینہ کے پہلے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایاجائےگا قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو، ملک میں اقلیتوں کا تحفظ کیاجائے گا،ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیساتھ نہیں۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان زرعی اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے،ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر خصوصاً بلوچستان کے پاس بہترین معدنی ذخائر ہیں،رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی،معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے، یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے،وفاقی کابینہ کو ملک کو درپیش مسائل کا ادراک ہے۔

یہ پڑھیں :18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

متعلقہ خبریں