مقبول خبریں
پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا: رانا ثناءاللہ

لاہور :مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فتنے کو ملک پر مسلط کرنے کیلئے نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی،مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بحران سے نکالنے کا عزم کیا ہے، ملک کو 2017اور 2018والے ٹریک پر لیکر جائیں گے،مخلص قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی 2 بارہمیں بحرانوں سے نکالا ہے،ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے وزیراعظم وہی ہوگا جس کو عوام منتخب کریں گے، امید ہے عوام 8فروری کو اپنے مینڈیٹ سے نوازیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مینڈیٹ کی بنیاد پر پاکستان کو مہنگائی، معاشی بحران سے نکالیں گے،ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کا عزم کیا ہے،تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حلقے میں ایک سے زیادہ درخواستیں ملیں، پنجاب میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا،جیسے ہی شیڈول جاری ہوا انتخابی مہم کا سلسلہ شروع کریں گے، اگلے ہفتے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کا آغاز کیا جائے گا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ پنجاب میں 120سے 125سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے ، ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20کا ممبر ہوتا، اندازوں پر بات نہیں کررہے ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ1998میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ایٹمی قوت ہونے سے بھارت کو ہمت نہیں ہوئی کہ میلی آنکھ سے دیکھے۔
یہ پڑھیں : ہم وفاق میں اور پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے: رانا ثناء کا دعویٰ