مقبول خبریں
بجلی کے بھاری بل، شہر شہر احتجاج

مہنگائی نے عوام کے منہ سے نوالہ اور بجلی کے بڑھتے بلوں نے دن کا سکون اور رات کی نیند بھی چھین لی۔2ہزار روپے والا بل بڑھ کر8 اور10 ہزار تک پہنچ گیا۔ ملک بھر میں بجلی پر ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی کے زائد بلوں نے قیامت ڈھادی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلو ں سے پریشان شہری کے الیکٹرک کے خلاف پھٹ پڑے۔ عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی سراپا احتجاج ۔
ادھر راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے، مظاہرین نے بل جلاتے ہوئے حکومت سے بجلی پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں ایران پاکستان کو تیل ، بجلی اور سستی گیس دے سکتا ہے: ایرانی سفیر رضا امیری
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی نے اپنے دفاتر کے باہر اضافی نفری بھی طلب کررکھی ہے۔
پشاور میں بھی بجلی بلوں میں ٹیکسز اور قیمتیں بڑھنے پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ شاہین مسلم ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کےمکینوں نےانم صنم چوک بند کرکے زبردست مظاہرہ کیا اور بجلی کے بل جلا ڈالے۔
گوجرانوالہ میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرین نے گیپکو آفس کا گھیراؤ کیا ۔
نارووال، اٹک، سرگودھا اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مہنگی بجلی ہونے پر احتجاج کیا گیا۔