مقبول خبریں
ڈی آئی خان : سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، دو جوان شہید، 19 زخمی

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ خوکش بمبار نے موٹر سائیکل قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرا دی۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس : مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں
قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے منزئی وزیرستان جا رہا تھا، جسے ڈیرہ ٹانک روڈ پر چہکان گاؤں کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ شہید و زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔