مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
مسئلہ کشمر کا حل مذاکرات ہے ، بھارتی جنرل کا بڑا بیان

طاقت کا بے دریغ استعمال بھی کشمیریوں کے حوصلے کو دبا نہیں سکا ہے۔ اس بات کا اعتراف بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے کیا ہے۔
مقبوضہ وادی کئی دہائیوں سے بھارت کے جبر میں قید ہے اور کشمیری عوام آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
آزادی کی اس جدوجہد نے بھارتی فوج کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی شکست کو تسلیم کر لے۔
اسے وقت میں جب عالمی دنیا کی نظریں کشمیریوں کی اس تحریک پر ہے اور آزادی کی یہ تحریک اپنے عروج پر ہے۔
اس موقع پر بھارتی فوج کا بیان خاصہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان اس تحریک میں شامل ہو رہے ہیں ۔
ایسے میں طاقت کا استعمال بے سود ثابت ہو رہا ہے اسی لئے اس مسئلے کو مذاکرات سے حل کرنا ہوگا۔