مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
دیامر میں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ, جانی نقصان نہیں ہوا

دیامر کے علاقے تانگیر میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں کسی جانی نقصان کی کو ئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کے سیشن جج ملک عنایت علی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا اس موقع پر ان کے اہلخانہ بھی ساتھ موجود تھے،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں سیشن جج ملک عنایت محفوظ رہے تاہم اُن کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم تعلیم دشمن دہشت گردوں نے 12 لڑکیوں کے اسکولوں میں توڑ پھوڑ کے بعد انہیں آگ لگا دی تھی۔