ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد: ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ہائی اسپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے فوائد ، جو آپ سے چھپائے جاتے ہیں!

ذرائع کے مطابق تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top