جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایم کیو ایم میں شدید اختلافات ، اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ نے کا امکان

ایم کیو ایم میں شدید اختلافات

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات کے بعد بعض اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے جب کہ ہفتے کو ڈاکٹر فاروق ستار کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی اچانک سے ملتوی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک اہم ترین رہنما جو کراچی میں اہم عہدے پہ براجمان رہ چکے ہیں، ان کے کچھ معاملات پر شدید تحفظات ہیں اور ان کی پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤںکے ساتھ ملاقات کی خبر بھی گرم ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ پی پی میں شمولیت کی دھمکی دی ہے۔

یہ پڑھیں : 6 سال سے لاپتہ ایم کیو ایم کارکن عدالت میں پیش

متعلقہ خبریں