مقبول خبریں
ڈالر 131 کا ہو گیا

پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا۔
امریکی ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ پیر کے روز بھی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہوگئی ہے۔