پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

ڈالر بہت جلد 250 سے کم کی سطح پر آنے والا ہے: کامران ٹیسوری

کراچی: کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈالر بہت جلد 250 سے کم کی سطح پر آنے والا ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع روشن ہوگئے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مسترکہ نیوز کانفرنس کی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر جارہا تھا، ڈالر بہت جلد 250 سے کم کی سطح پر آنے والا ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع روشن ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام ہورہا ہے، ملک خوشخبریوں کی طرف جارہا ہے۔

دوسری جانب مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کیلئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا ضروری ہے، مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، گورنر سندھ سے ہونے والی بات چیت مثبت رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت آئین و قانون کے مطابق وجود میں آئی، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابی مہم کے دوران کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top