مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں و کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا: صدر مملکت
11-دسمبر،2023
معاشی صورتحال کافی نازک ہے، مزید مہنگائی ہوگی: حماد اظہر

لاہور: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آیا ابھی مزید آئے گا، نئی حکومت کے بعد معاشی صورتحال کافی نازک ہوچکی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی حکومت کے بعد معاشی صورتحال کافی نازک ہوچکی ہے، ملک میں اس وقت نااہل حکومت بیٹھی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں تیل سستا نہیں ہورہا، 248 ڈالر پر پی ایس او کی ایل سی کھولی گئی، حکومت مارکیٹ کرنسی ریٹ سے بھی اوپر ایل سی کھول رہی ہے، نااہل حکومت کرنسی کو 182 سے اٹھاکر 250 تو کبھی 240 پر لے جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی : مفتاح اسماعیل
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے روس سے سستا تیل ل ےکر ایکسپورٹ بھی کرنا شروع کردیا، ہم نے اپریل میں سستے تیل کے کارگوز لیے تھے مگر نہیں لانے دیا گیا، ملک میں مہنگائی کا سیلاب آیا ابھی مزید آئے گا۔