کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنما احسان اللہ خاکسار نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما احسان اللہ خاکسار کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتا ہوں، 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اور ہم مل کر چلیں گے، کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہوگا: سردار تنویر الیاس
احسان اللہ خاکسار کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ شرمندگی کا باعث ہے، فوجی تنصیبات پرحملہ ملک پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔