مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
ایلون مسک کا غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان ، اسرائیل کی مخالفت

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کے بعد اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں عالمی انسانی امدادی اداروں کواسٹار لنک کی سیٹلائٹ سروس مہیا کریں گے ۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا کہ جب لاکھوں افراد نے ’’ایکس ‘‘پر ان سے یوکرین کی طرح غزہ کو بھی اسٹار لنک کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
لیکن ایلون مسک کے اس اعلان پر اسرائیل نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لئے اسٹار لنک کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔
ایکس پر مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر مواصلات نے الزام عائد کیا ہےکہ حماس اسٹار لنک کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کرے گا، ہم غزہ میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں کی مدد کے لیے اسٹار لنک سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔
دوسری جا نب ایلون مسک کے اس اعلان پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈوہنام کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار لنک کے ذریعے سے غزہ میں موجود اپنے عملے سے رابطے کی کوشش کریں گے ۔
کیونکہ اقوام متحدہ کے اداروں، این جی اوز اور میڈیا کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود ان کے نمائندوں سے ان کے رابطے منقطع ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی حملوں کو آج 22 ویں دن ہے،غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے تباہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران بھی ارد گرد بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں8 ہزارفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
یہ پڑھیں : سعودی عرب کا دو شہریوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کیلئے ایلون مسک سے معاہدہ