رواں سال ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔
انگلش کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی ، جونی بیئراسٹو، ہیری بروک اور سیم کُرن شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ملان ،عادل رشید، جو روٹ ،بین اسٹوکس، کرس ووکس ، مارک ووڈ ، گس اٹکنسن، ریسی ٹوپلے اور ڈیوڈ ویلی بھی انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Our @CricketWorldCup 1⃣5⃣ 😍
Are we excited yet?! 😆#CWC23 | #EnglandCricket pic.twitter.com/u5FOly7rAk
— England Cricket (@englandcricket) September 17, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔