ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

پی پی اور (ن) لیگ کو آج بھی اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی رابطے میں ہے، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کو آج بھی اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے کی تاریخ پر انتخابات ہوتے تو بہتر ہوتا، انتخابات 8 فروری سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہا، ایک خاص سیاسی جماعت کی بھر پور حمایت کی جا رہی ہے، مخصوص جماعت کی حمایت پر میڈیا اور باقی پارٹیاں تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور صاف و شفاف الیکشن کیلئے دعا گوہ ہوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی رابطے میں ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو آج بھی اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top