جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

فیصل آباد :نجی بینک کے ایریا منیجر نے کھاتے داروں کے 5ارب روپے لوٹ لیے

نجی بینک کے ایریا منیجر نے کھاتے داروں کے 5ارب

فیصل آباد: نجی بینک کے ایریا منیجر نے کھاتے داروں کے 5ارب روپے لوٹ لیے،فراڈمیں ملوث ملزم اہم سیاسی شخصیت کا داماد ایریا منیجرراجاعمار کیانی امریکافرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایریا منیجر عمار کیانی 5 ماہ سے متوازی بینکنگ چلا رہا تھا،ملزم نے کھاتے داروں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر رقم جمع کی،رقم بینک میں جمع کرنے کے بجائے کھاتے داروں کو جعلی دستاویزات دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمار کیانی نے بینک کی 8برانچز کا عملہ ساتھ ملا رکھا تھا،فراڈ میں ملوث دوسرے ملزم بینک افسران یورپ فرار ہو گئے۔

اس فراڈ میں 500سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز متاثر ہوئے ہیں جنھوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا فراڈ: چینی شہری انصاف کی تلاش میں

متعلقہ خبریں