پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

فیض آباد دھرنا کیس: حکومت کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں آئی بی اور پیمرا کے بعد اب وفاقی حکومت نے بھی اپنی نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بینچ آج فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا تاہم اس سے قبل ہی فریقین نے نظر ثانی درخواستیں واپس لے لیں۔

پیمرا اور انٹیلی جنس بیورو کے بعد اب وفاق نے بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تصدیق اٹارنی جنرل نے کی۔

وفاق نے بذریعہ وزارت دفاع نظرثانی درخواست دائر کی تھی تاہم اب اٹارنی جنرل عثمان منصور نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی درخواست واپس لے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن، اعجازالحق اور ایم کیو ایم نے فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

 یہ پڑھیں : اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی راستہ فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top