ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ ڈائریکٹر سنجے گدھوی اپنی سالگرہ سے 3 روز قبل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے۔

ڈائریکٹر سنجے گدھوی کو جب دل کا دورہ پڑا تو وہ لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے۔

اُن کی بیٹی سنجینا گدھوی نے اپنی والد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ڈائریکٹر سنجے گدھوی کی بیٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد صبح کی واک پر گئے تو اُنہیں سینے میں درد ہوا، ہم اُنہیں اسپتال لیکر گئے لیکن گھر میں ہی اُن کی موت ہوچکی تھی، میرے والد کو کوئی بیماری نہیں تھی، وہ بالکل صحت مند تھے، اُن کی اچانک موت نے ہمیں صدمے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی نوجوان گلوکار انتقال کرگئے

واضح رہے کہ سنجے گدھوی کا شمار بالی ووڈ کے مقبول ترین ہدایتکاروں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی بالی ووڈ فلم ‘تیرے لیے’ ڈائریکٹ کی تھی۔

اس کے علاوہ اُن کی بلاک بسٹر فلموں میں ‘میرے یار کی شادی ہے’، ‘دھوم’ اور ‘دھوم 2’ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top