پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: سعودی عرب نے پاکستان کو 4-0 سے ہرادیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے مقابلے میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دیدی۔

جمعرات کو ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے پہلے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم ورلڈ رینکنگ میں57 نمبر پر موجود سعودی عرب کے مد مقابل آئی، یہ میچ سعویہ میں الاحسا کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے پہلا گول صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر سعودی عرب کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

سیکنڈ ہاف کا کھیل شروع ہوا تو سعودی عرب کا دوسرا گول صالح الشہری نے 48 ویں منٹ اور تیسرا گول عبدالرحمان نے 90 ویں منٹ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میچ جیت کر تاریخ رقم کردی

سعودیہ عرب کی جانب سے چوتھا گول میچ کے آخری مراحل میں عبداللہ نے اسکور کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز کے راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، اردن اور تاجکستان شامل ہیں ۔

کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان کا اگلا میچ 21 نومبر کو تاجکستان سے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top