مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
پاکستان میں اب بھی پولیو وائرس کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے: نگراں وزیراعظم
6-دسمبر،2023
اقلیتوں کی10نشستوں کے امیدواروں کے نام فائنل

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لئے مختص دس نشستوں کے لئے دس متوقع امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کو پانچ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو، دو جبکہ ایم ایم اے کو ایک اقلیتی نشست ملنے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ ایم ایم اے کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کے لال چند ملھی، شنیلا رتھ، رمیشن کمار ،جئے پرکاش اور جمشید تھامس کو مخصوص نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
مسلم لیگ ن کے درشن لال اور کھیل داس کوہستانی کو مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کے رمیش لال اور نوید عامر جیوا کو بھی مخصوص نشست ملنے کی توقع ہے ۔
ایم ایم اے کے جیمز اقبال کو بھی مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے، مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کا اجرا نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔