اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا ،اس اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30 نومبر کوہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا ہے ، دورانیے کو کم کرنے کامقصد جلد انتخابات کا انعقاد ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حلقہ بندی کےکام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حلقہ بندیوں کی اشاعت کے مطابق ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں : پنجاب میں عام انتخابات: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج کردی