تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سےفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پانچ افرادذخمی ہو گئے ۔یہ دفتر پی ٹی آئی کے امیدوار علی حسین بلوچ کا بتایا جا رہا ہے جو صوبائی حلقہ پی ایس9 8 سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
علی حسین نے بتایا کہ کچھ دنوں سے انتخابی دفتر بند کرنے کے لیے دھمکیاں مل رہی تھیں تاہم اس سلسلے میں شراف گوٹھ پولیس کو آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ ذخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے کی جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جب کہ فائرنگ کے مقام سے ایک ایس ایم جی اور 2 میگزین برآمد کرلیے گئے ہیں۔