بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

81 مسافروں کو لیکر اسکردو ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ

اسلام آباد: اسکردو ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ ہوگئی، پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے 81 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی۔

ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے مسافروں کا شاندار استقبال کیا، ایف آئی اے کی جانب سے مسافروں کی استقبالیہ پر سوغات سے تواضع کی گئی۔

ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے مسافروں کا امیگریشن پراسیس خوش اسلوبی سے مکمل کیا، تمام پراسیس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن اسکردو عبدالرحمان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ اور ایئرپورٹ پر موجود دیگر اداروں نے ایف آئی اے کے انتظامات کو بھی سراہا۔

پہلی بین الاقوامی روانگی کی پرواز مورخہ 22 اگست کو دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top