مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
پوسٹل بیلٹ کھولنے پر عملہ گرفتار

سانگھڑ اور سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزنے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 6 پولنگ افسران گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے سیہون کے حلقے پی ایس 80 پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کی ہے.
جبکہ اس حوالےسے فوری تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے عملے کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد 6 اے آر اوز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔