منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

راؤ انوار کی دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی دھماکا خیزاد مواد رکھنے کے کیس میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس میں  ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے راؤ انوار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جس پر انہوں نے مچلکے جمع بھی کرادیئے ہیں۔

غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ضمانت نہ ہونے کے باعث انہیں رہائی نہیں مل سکی تھی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top