مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
فرانس کا اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ

پیرس: فرانس نے اسرائیل سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے ایک انٹرویو میں کہا غزہ میں شہریوں پربمباری کا کوئی جواز نہیں، حملوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے غزہ پر فوری طور پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جنگ بندی کا فائدہ اسرائیل کو ہی ہوگا، غزہ کے مسئلے کا حل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے علاوہ کچھ نہیں، اسی طرح شہریوں کی جان بچانا ممکن ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جو آج غزہ میں کر رہی ہے وہ کل پیرس، نیو یارک اور دنیا میں کہیں بھی کرسکتی ہے۔
یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری کا 33 واں روز، شہدا کی گنتی اب ممکن نہ رہی