جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فرانس دوسری مرتبہ فٹبال کی دنیا کا بادشاہ بن گیا

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں کروشیا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے باآسانی شکست دے کر فرانس نے فٹبال کی دنیا پر20 سال بعد اپنی حکمرانی ایک بار پھر قائم کرلی۔

فائنل کے آغاز سے ہی فرانس میچ پر حاوی نظر آیا اور کھیل کے18 ویں منٹ میں فرانس نے فری کک پر کروشیا کے خلاف پہلا گول اسکور کیا، کروشیا کی ٹیم نے چند منٹ بعد ہی گول برابر کردیا تاہم فرانس نے پہلاہاف ختم ہونے سے کچھ دیر قبل دوسرا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوتے ہی فرانس نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور فرانس نے میچ ختم ہونے تک 4 گول اسکور کیے جبکہ کروشیا کی ٹیم دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرسکی۔

واضح رہے کہ یہ فرانس کا تیسرا ورلڈکپ فائنل تھا، اس سے قبل فرانس نے 1998 کا فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا اور 2006 کے فائنل میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم کروشیا پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی تھی۔

اس سے قبل فرانس نے 1998 کے ورلڈ کپ کے دوران سیمی فائنل میں کروشیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں