ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

جرمن سفیر بھی چترال شندور پولو کے دیوانے نکلے

پاکستان میں موجود جرمن سفیر مارٹن کابلر بھی چترال میں ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کے دیوانے نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مارٹن کابلر نے شندور پولو فیسٹیول کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا دل یقینی طور پر پاکستانی لگتا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے لانے سے کبھی نہیں چوکتے۔

انہوں نے چترال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی گھوڑ سواری کی ہے؟

واضح رہے کہ مارٹن کابلر وہ شخصیت ہے جو نہ صرف پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جہاں وہ آزادانہ اور پرسکون ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top