پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

اپنے ذہن سے تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ سے تاریخ لے لیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائر عیسیٰ نے اراضی تنازع میں التوا کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے عدالتی سماعت میں وکلا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن سے تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ سے تاریخ لے لیں گے، باقی سب کیلئے بھی پیغام ہے تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

قاضی فائر عیسیٰ کا کہنا تھا کہ یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی پر دلائل ہونے چاہئیں، دیگر عدالتوں میں دستاویز پیش کرنے کیلئے تاریخ مل جاتی ہے، سپریم کورٹ میں جو بھی کیس آتا ہے تمام کاغذ پورے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دلائل بھی ایک زبان میں دیں، وکیل اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top