مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
ادرک! طاقتور طبعی خصوصیات کا حامل

قدیم زمانے سے لوگ کھانے پکانے اور ادویات میں ادرک کا استعمال کرتے آرہے ہیں، یہ متلی، پیٹ درد اور دیگر صحت کے مسائل کے لیے ایک مقبول گھریلو علاج ہے۔
لوگ عام طور پر کھانا پکانے، جڑی بوٹیوں کی چائے میں تازہ یا خشک ادرک کا استعمال کرتے ہیں اور کچھ اپنے ممکنہ صحت کے فوائد کے لئے ادرک کی سپلیمنٹس لیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اسے کھانے سے قبل کھایا جائے تو یہ اپنی گرم تاثیر کی وجہ سے کھانے والے کی بھوک میں اضافہ کرتا ہے یہ اپنے ترش اور تیز ذائقے کی بدولت معدہ میں ہاضمے کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے اور بدہضمی پھیلانے والے مضر اجزاء کا خاتمہ کرتا ہے۔
سردی میں بھی ادرک کا استعمال سے ہمیں کافی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے اور ادرک کا رس کھانسی اور زکام سے بچاؤ کے لئے کافی کار آمد سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لال لال ٹماٹر کے کمال کمال13 فوائد جانئے
اگر ادرک کو چائے میں ڈال کر پیا جائے یا شہد کے ساتھ کوٹ کر کھایا جائے تو نزلے زکام کھانسی سے جڑی علامات مثلاً ناک بہنا، سردرد اور بخار وغیرہ میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
ادرک معدے کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور تمام غذائی اجزاء کو جسم کی بافتوں تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے، اگر کسی کو سفر کے دوران قے یا متلی ہوتی ہو تو سفر سے قبل منہ میں تھوڑا ادرک رکھ لے۔
ادرک جوڑوں کی بیماریوں میں بھی مفید ہے، خشک ادرک جوڑوں کے درد اور آرتھرائٹس کے مرض میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے ان خوبیوں کے علاوہ ادرک ایک مصالحہ بھی ہے جسے روزانہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی موسم میں بیماریوں سے بچنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے، اس کے لیے اگر باقاعدگی کے ساتھ ادرک کی چائے استعمال کریں تو بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔