پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

حکومت کا مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کے لیے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 2024 میں 18 سے 20 روز کا حج پیکج بھی دیا جائے گا۔ مختصر حج یا 40 روز کے حج سے متعلق فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو 97 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مختصر دورانیے حج کے اخراجات جنرل حج کے برابر ہوں۔ عام طور پر حج کا پیکیج 35 سے 50 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں رہائشی ہوٹل، کھانے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ملا کر مجموعی طور پر غیر معمولی خرچ ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top