جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

حکومت کا ڈالر اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع

حکومت کا ڈالر اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی

حکومت نے ڈالر اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔

حکومت کا غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بھی بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے ،سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی۔

سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی فہرست تیار کرکے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اور سخت کارروائی کی جارہی ہے، سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان اقدامات کے بعد اہم پالیسی اصلاحات جاری کردی گئی ۔ اجناس،کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا،زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے

یہ پڑھیں : پیٹرول اسمگلنگ کو 7 دن کے اندر ختم کردوں گا

متعلقہ خبریں