جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خان صاحب اگر الیکشن جیت جاتے تو عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوتے: چودھری سرور

چودھری سرور

لاہور: چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کی سیاست نہیں سمجھتے، خان صاحب اگر الیکشن جیت جاتے تو عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوتے۔

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا جی ٹی وی کے پروگرام ’سات سے آٹھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاستدان ملتے ہیں تو سیاست کی بات ہوتی ہے، تحریک انصاف مشکلات میں گھری ہوئی ہے، عثمان بزدار نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، خان صاحب اگر الیکشن جیت جاتے تو عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوتے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ہر کوئی سیاستدان بنا ہوا ہے، فواد چودھری سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گا، حالات اس نہج پر آجائے تو میں خاموشی اختیار کرلیتا ہوں، کسی بھی سیاستدان سے ملنا کوئی بری بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم پلس عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے پاس 2018 سے بڑا چیلنج 2023 کا ہے، جہانگیر ترین کے پاس 2023 کا چیلنج 10 گنا زیادہ ہے، جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اب ان کا مستقبل مشکل ہوگیا، نئی پارٹی بنانا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، جو بھی نئی پارٹی میں شامل ہونا چاہے وہ اس کا جمہوریت حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کی سیاست نہیں سمجھتے، تحریک انصاف کی سندھ میں سیٹیں پہلے سے زیادہ کم ہوگئیں، آصف زرداری مجھ سے بھی بڑے شکاری ہیں، سب شکاری اپنے اپنے شکار میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں