جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حسان نیازی کو انویسٹیگیشن اور ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کردیا گیا:پنجاب پولیس

حسان نیازی

پولیس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہورہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حسان نیازی کوانویسٹیگیشن اورٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کردیا گیا۔

حسان خان نیازی کی بازیابی سے متعلق لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی ۔

پولیس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہورہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ حسان خان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں