مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
پسینے کی بدبو سے کیسے نجات پانی ہے ؟

گرمی بس آچکی ہے اور گرمی کا سب سے بڑا مسئلہ آنے والا پسینہ اور اس کے بعد کی بدبو ہے جو انسانی شخصیت پربُرا اثر ڈالتی ہے اور دوسرے لوگ اس بدبو کی وجہ سے اس شخص سے دور ہوجاتے ہیں۔
اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ پسینہ میں کوئی بو نہیں ہوتی درحقیقت سطح پر موجود بیکٹریا کا رابطہ پسینے سے ہوتا ہے تو جسمانی بو پیدا ہوتی ہے۔ اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا پھر آپ کو بو کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے تو اس سے نجات اب بہت آسان ہےاور آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا بھی جسمانی بو کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنائیں اور اسے مختلف حصوں جیسے بغلوں، پیروں اور ہاتھوں پر لگائے اور پھر تھوڑی دیر بعد نہا لیجئے کیونکہ بیکنگ سوڈا کا یہ پیسٹ بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔
آلو
آلو کے ٹکڑوں کو بھی ان جسمانی حصوں پر رگڑنا فائدہ مند ہے جہاں بو جلد پیدا ہو جاتی ہے۔ جیسے کہ بغل وغیرہ
اس بارے میں جانئے : زیادہ چائے پینےکے نقصانات
پھٹکری
ایک چائے کے چمچ پھٹکری کا نہانے کے پانی میں اضافہ بھی اس حوالے سے مدد دیتا ہے، اس میں پودینے کے چند پتوں کو پیس کر بھی شامل کریں۔
عرق گلاب
عرق گلاب کو نہانے کے پانی میں شامل کرنا پسینے سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے میں مددگار اور فطرت کی جانب سے فراہم کردہ پرفیوم ہے۔
ٹی ٹری آئل
ٹی ٹری آئل کے دو قطرے کو 2 کھانے کے چمچ پانی یا عرق گلاب میں شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے بغلوں پر لگالیں۔
نوٹ : اس بارے میں اپنےمعالج سے ضرور مشورہ کیجئے۔