کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 6 اکتوبر کو گورنر ہاوس پر تاریخی دھرنا ہوگا، جس دن مارچ کا فیصلہ ہوا اس دن اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا شارع فیصل پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر بھر میں احتجاج ہورہاہے، کسی ایمبولینس کا راستہ نہیں روکا، عوام پریشان ہیں، بات ہمارے بس سے باہر ہوگئی ہے، عوام اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر ہیں، عوام کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ پر امن مزاحمت کریں۔
یہب ھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، امیر جماعت اسلامی کراچی کا احتجاج کا اعلان
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 6 اکتوبر کو گورنر ہاوس پر تاریخی دھرنا ہوگا، دھرنا اٹھنے کیلئے نہیں بیٹھے رہنے کیلئے ہوگا، ایک ہفتے میں 100مقامات پر احتجاج کی کال دیں گے، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں منظور نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن مارچ کا فیصلہ ہوا اس دن اسلام آباد کا رخ کریں گے، تمام ذمے داران آج کا احتجاج ختم کرکے اگلے احتجاج کی تیاری کریں، اگلے ہفتے100مقامات پر احتجاج کی تیاری کریں۔