اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر کو اختیار نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں، غیرآئینی اقدام ہوگا، کل الیکشن کرادیں ہم کل ہی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کل الیکشن کرادیں ہم کل ہی الیکشن کیلئے تیار ہیں، کیا ہم الیکشن شیڈول کا اختیار صدر یا سپریم کورٹ کو دے دیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر کو اختیار نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں، غیرآئینی اقدام ہوگا، صدرمملکت اب پالیسی معاملات نہ چھیڑیں، روز مرہ کے امور دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 میں دھاندلی نہ ہوتی تو آج پاکستان بہت آگے ہوتا: شہباز شریف
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد کی، پی ٹی آئی نے صفر کردی، پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے مردم شماری پر الیکشن کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو وہاں لا کھڑا کیا جہاں ڈیفالٹ ہونے جارہا تھا، ہم نے 16 ماہ میں قرض کا بوجھ کم کیا ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، نگراں حکومت کو وہ ملک ملا جو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بجائے ہم پارلیمنٹ کی طرف آگئے، جب ہم پارلیمنٹ کی طرف آگئے تو ہماری مجبوریاں مختلف ہوگئیں، پارلیمنٹ کی طرف آئے تو پھر ہم الیکشن نہیں کراسکتے تھے، مدت پوری کرنا تھی، ہماری کچھ سیاسی غلطیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا، جب پی ٹی آئی کا گراف نیچے تھا ہم کہتے تھے الیکشن کی طرف جائیں، الیکشن کے بجائے ہم پارلیمنٹ کی طرف چلے جو غلطی تھی، پارلیمنٹ کی طرف آگئے تو الیکشن نہیں کراسکتے تھے مدت پوری کرنا تھی۔