ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا ہے۔
کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی اداکارہ دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کیلئے لیے گئے معاوضہ کے بارے میں بتادیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان ‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کیساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دپیکا کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریبا ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔