جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

‘دی کپل شرما شو’ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟، اہم انکشاف

ٹکٹ

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے جس کی اب کپل شرما نے خود تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کپل شرما شو کے ایک فین نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ’دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی کپل شرما شو‘ کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دی۔

کپل نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جناب یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ‘۔

خیال رہے کہ دی کپل شرما شو رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں