جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کو مسلط نہ کیا جاتا تو ملک کی حالت آج بہتر ہوتی: جاوید لطیف

جاوید

راولا کوٹ: جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مسلط نہ کیا جاتا تو ملک کی حالت آج بہتر ہوتی۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں آئین و قانون کی پاسداری ہو، ادارے آئین وقانون کے مطابق چلیں تو کسی سے کوئی لڑائی نہیں، کوئی بھی ادارہ قانون و آئین کیخلاف کام کرے گا تو نشاندہی کرینگے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جو ان لوگوں کے ساتھ ہورہا ہے یہ سب مکافات عمل ہے: حمزہ شہباز

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا، قوم پوچھ رہی ہے پاناما معاملے میں صرف نواز شریف کو سزا کیوں دی گئی؟، پاناما پیپرز پر دیگر 400 لوگوں کو سزا کیوں نہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مسلط نہ کیا جاتا تو ملک کی حالت آج بہتر ہوتی۔

متعلقہ خبریں