مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
دہشتگردی نہ رکی تو ان کے ٹھکانوں میں گھس کر ماریں گے: جان اچکزئی

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی کے دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ کررہا ہے، دہشتگردوں کی حوالگی کے مطالبے پر افغان طالبان کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی نہ رکی تو ان کے ٹھکانوں میں گھس کر ماریں گے، کالعدم ٹی ٹی پی کو جدید اسلحہ کی فراہمی تشویش ناک ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی کے دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ کررہا ہے، دہشتگردوں کی حوالگی کے مطالبے پر افغان طالبان کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے: جان اچکزئی
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت واپس جانا ہوگا، ایک لاکھ 20 ہزار غیر قانونی مہاجرین واپس جا چکے ہیں، چمن میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آج جزوی طور پر معطل ہوئی، چمن دھرنے والوں کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔