پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

جواب نہیں ہےتو لائسنس کینسل کردیتے ہیں ، چیف جسٹس سینئر وکیل پر برہم

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے دلائل نہ دینے پر وکیل فیاض شیرازی کی سرزنش کر دی۔

چیف جسٹس نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئےکہا کہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر جواب نہیں دیں گے توپھر آپ کا لائسنس کینسل کردیتے ہیں۔

اس پر سنئیر وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زائد المیعادہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں زائد المیعاد ہے،۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں ، چایسے کیسز دائر کرنے سے دیگر کیسز فکس ہونے پر اثر پڑتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا آپ کا بڑا احترام ہےور آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔

یہ پڑھیں : اپنے ذہن سے تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ سے تاریخ لے لیں گے: چیف جسٹس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top