کراچی: پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی پلے بوائے نہیں رہا، میں ایک خاتون کے ساتھ گزارہ کرنے والا شخص ہوں۔
حال ہی میں ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ آپ سے اکثر پوچھا جاتا ہے آپ کبھی پلے بوائے تھے یا ہیں اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
اس کے جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ ایک پلے بوائے آج ایک خاتون کے ساتھ تو کل دوسری خاتون کے ساتھ ہوتا ہے، کبھی کسی کو دھوکا تو کبھی کسی کو لیکن میں ایک خاتون کے ساتھ گزارہ کرنے والا شخص ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ کی دونوں شادیاں ناکام کیوں ہوئی ؟
اداکار نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے حالات آئے جس کے باعث میں بہت سے لوگوں کے ساتھ جڑ گیا لیکن یہ سب قدر ت کے فیصلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں فلم ٹی وی انڈسٹری میں 10 ہزار لڑکیوں کے ساتھ کام کرچکا ہوں لیکن کوئی بھی لڑکی یہ نہیں کہہ سکتی کہ جاوید شیخ نے مجھے چھیڑا ہو، نمبر لیا ہو یا پھر مجھے ڈنر کا کہا ہو، میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔