ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

شریف برادران، اڈیالہ میں اہم ملاقات

عام انتخابات 2018 کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔اس سے قبل وہ عام انتخابات کے نتائج مانے سے انکار کرتے ہوئے جلد لائحہ عمل دینے کا کہا تھا۔

زرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، اور کیپٹن صفدر سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوران اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات تیس منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے عام انتخابات کے اگلے ہی روز نواز شریف ملاقات میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top