مقبول خبریں
عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے کوئی نام تجویز نہیں کیا : سردار تنویر الیاس

مظفر آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ انوارالحق نے اپوزیشن کو بھی کہا فارورڈ بلاک لا رہا ہوں، حمایت کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چوہدری انورالحق یہ تاثر دیتے رہے کہ پارٹی بچانا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : چوہدری انوارالحق بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے
انہوں نے کہا کہ انوارالحق نے اپوزیشن کو بھی کہا فارورڈ بلاک لا رہا ہوں، حمایت کریں۔ عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے تمام اراکین اسمبلی آگاہ ہوں۔