اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن، نواز شریف اور مریم نواز کی خصوصی تیاری
s6m7_5_ix
شیئر
سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا جیل میں آج چھٹا روز جبکہ اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے ۔
جیل انتظامیہ کے مطابق میاں نوازشریف ملاقات کے لیے خاصوصی طورپرصبح تیارہوئے ہیں، نوازشریف نے روایتی لباس شلوارقمیض اور ویسٹ کوٹ پہنا ہے جبکہ مریم نوازبھی اپنے روایتی اندازمیں تیارہوئی ہیں۔
جیل انتظامیہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کو جیل مینوئل کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، ملاقات شناختی کارڈ کے بغیرممکن نہیں ہوگی اورملاقات سے قبل موبائل فونزجیل عملہ ضبط کرلے گا۔
ہرملاقاتی کو صرف 20 منٹ ملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقاتیوں کے لیے اضافی کرسیاں لگا دی گئیں۔
واضح رہے کہ ملاقات کے اوقات صبح 8 بجے سے چاربجے تک ہیں۔