مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
پاکستانی تاریخ میں حسینہ ایریکا رابن مس یونیورس کے مقابلے میں جلوہ گر

پاکستانی تاریخ میں پہلی بارحسینہ ایریکا رابن نےعالمی مقابلہ حسن کے اسٹیج پر کیٹ واک کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہیں ۔
مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا ہے ،جس میں ماڈل ایریکا رابن پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔
مس یونیورس کے مقابلے میں ایریکا رابن نے سفید موتیوں اور ستاروں سے جھلملاتا خوب صورت سلور گاؤن پہنا جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہا جب کہ اس دوران ان کی اسٹیج پر کیٹ واک بھی نہایت خوبصورت نظر آئی ۔
View this post on Instagram
مس یونیورس مقابلہ جیتنے کے لیے پاکستانی امیدوار 90 سے زائد ممالک کی شرکا کے ساتھ ٹائیٹل جیتنے کی دوڑ میں شریک ہوئی ہیں اور آج یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ 2023 کی مس یونیورس کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سجے گا۔
عالمی مقابلۂ حسن 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماڈل ایریکا رابن نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ایریکا رابن نے تاریخ میں پہلی مس یونیورس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ مجھے پہلی مس یونیورس پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں پاکستان کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا چاہتی ہوں۔
ایریکا رابن نے کہا تھا کہ ہماری ایک خوبصورت ثقافت ہے جس کے بارے میں میڈیا بات نہیں کر رہا، پاکستانی لوگ بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں۔