ممبئی: بھارت کے اداکار اور میوزک ڈائرکٹر وجے اینٹونی کی بیٹی نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وجے انٹونی کی بیٹی میرا نے مبینہ طور پر خود کشی کی، میرا کی لاش ان کے چنائی میں واقع گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
اداکار وجے انٹونی کی بیٹی پرائیوٹ اسکول میں 12 کلاس کی طالبہ تھی اور کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی اداکار کی موت، قتل یا خودکشی؟
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں سامنے آئی ہیں۔
خیال رہے کہ وجے انٹونی اور ان کی اہلیہ فاطمہ کی میرا سمیت 2 بچیاں تھیں۔