ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

بھارتی فاسٹ بولر شامی پر اہلیہ کی جانب سے نامناسب الزامات

 

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دیکھانے والےفاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ کی جانب سے نامناسب الزامات لگائے جارہے ہیں ۔

میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے اپنے شوہر کی ورلڈکپ 2023 میں شاندار کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے طنزکیاکہ کاش وہ اچھے کرکٹر کی طرح اچھے انسان، شوہر اور باپ بھی ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ شامی کے لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو ایسا وقت دیکھنا پڑرہا ہے، وہ پیسوں سے خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن میں ایسی نہیں ہوں۔

Mohammed Shamis Wife Hasin Jahan Reveals How The Team India Star Tortured Cheated On Her

حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی تاہم فاسٹ بولر کی کارکردگی پر بات کرنے سے گریز کیا ، انکا کہنا تھا کہ میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن شامی کو نہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم اب شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں شامی نے اب تک 23 وکٹیں حاصل کی ہیں ، ان کی تباہ کن بولنگ نے اس ایونٹ میں ٹیم انڈیا کو کئی میچز جتوائے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھی محمد شامی نے 57 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ پڑھیں : ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے پچ تبدیل کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top